مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائیکورٹ نے میشاشفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد

عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی تھی کہ  گورنر پنجاب کی جانب سے اپیل مستردکرنےکااقدام کالعدم قراردیا جائے۔

لاہور:گلوکارہ میشاشفیع کوعلی ظفرکی جانب سےہراساں کرنےکے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے میشاشفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

میشاشفیع نےبیرسٹراحمدپنسوتہ اورثاقب جیلانی کےذریعےہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا۔

جسٹس شاہد کریم نے میشاء شفیع کی درخوست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ گورنرپنجاب نےجنسی ہراسگی کیخلاف دائرکی گئی اپیل خارج کی،صوبائی محتسب کواپیل کیلئےمناسب فورم قرارنہ دیتےہوئےدرخواست مستردکی گئی۔

میشا شفیع نے مؤقف اختیار کیا کہ جنسی ہراسگی کیلئےمالک اورملازم ہوناضروری نہیں،کام کی جگہ پرجنسی ہراسگی کیخلاف صوبائی محتسب سےرجوع کیاجاسکتاہے۔

عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی تھی کہ  گورنر پنجاب کی جانب سے اپیل مستردکرنےکااقدام کالعدم قراردیا جائے۔

یاد رہے گلوکارہ میشا شفیع  نےگزشتہ سال اپریل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ معروف گلوکار علی ظفر نے انہیں ایک سے زائد بار جنسی طورپرہراساں کیا۔

واضح رہے علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے کی پاداش میں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا رکھا ہے۔

%d bloggers like this: