اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوہ سلیمان سے آنے والے برساتی ندی نالوں میں سیلابی پانی روکنےکے لئے اقدامات

بچاؤ بند کے وزٹ کے دوران معائنہ کار انجینئر محمد رفیق گبول نے بتایا کہ بند تقریباً 900 فٹ مختلف جگہوں سے شکستہ اور ٹوٹا ہوا ہے۔

روجھان:(ضامن حسین بکھر)

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور کی دور افتادہ تحصیل روجھان میں کوہ سلیمان سے آنے والے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی پانی کے ریلے کو روکنے کے لئے چیف مقدم احمد نواز خان کھیڑد کی قیادت میں سب انجینئر محمد رفیق گبول محمکہ کنسٹرکشن ڈویژن راجن پور نے سیلابی بچاؤ بند منگا کا معائنہ کیا ۔

اس سلسلے میں اس کا ایسٹیمیٹ لگانے کے لئے بچاؤ بند کا وزٹ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر سید موج علی شاہ کاظمی، علی نواز بھٹو ،عیسی مزاری اور علاقے کے چیف مقدم احمد نواز خان کھیڑد کے ہمراہ تھے ۔

بچاؤ بند کے وزٹ کے دوران معائنہ کار انجینئر محمد رفیق گبول نے بتایا کہ بند تقریباً 900 فٹ مختلف جگہوں سے شکستہ اور ٹوٹا ہوا ہے۔

یہ وزٹ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور عوام کے ہر دل عزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی ہدایت پر کیا گیا اور ایم این اے کے حکم و ہدایت پر بند کی مرمتی ہنگامی بنیادوں پر جلد تکمیل کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر مقدم احمد نواز خان کھیڑد کا کہنا تھا کہ اس بند کے ٹوٹنے کی وجہ سے غریب کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان کے ساتھ ساتھ ایک کم سن بچہ محمد علی جو سید نیاز شاہ کاظمی کا بیٹا بھی اس پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوچکاہے۔

اس بند کو باندھنے سے شاہ والی کے مختلف بستیاں اور مختلف اقوام سید، سیکھانی، نزہانی، لشاری، نصیرانی، و دیگر رہائشی مکان و فصلات کو بروقت محفوظ ہوں گی ۔

شاہ والی گڈاناڑ اور اس کے گرد و نواح کے عوامی حلقوں نے پی ٹی آئی کے رہنما اور اپنے ہر دل عزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی اس اہم کارنامے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس بند کی مرمتی اور اس کے وزٹ کا حکم نامہ جاری کرنے والے  سردار ریاض محمود مزاری اس وقت آوٹ آف کنٹری ہیں جو ان شاء الله رواں ماہ کی 14 تاریخ تک پاکستان پہنچ جائیں گے ۔

%d bloggers like this: