مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں میرےبھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جاچکا ہے، آئی جی سندھ

انہوں نے کہا سوچیں ساس سے زیور اتار لیا گیا ہو تو ان کی  ازدواجی زندگی کیسی ہوگی ۔ شہر میں بڑے جرائم کو کم کیا  ہے۔  اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے لیکن وجوہات الگ الگ ہیں ۔

کراچی: آئی جی  سندھ  کلیم امام  کا اہم  انکشاف ۔ کہتے ہیں وہ  بھی کراچی میں رہتے ہیں۔ان کے  بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جاچکا ہے ۔

انہوں نے کہا سوچیں ساس سے زیور اتار لیا گیا ہو تو ان کی  ازدواجی زندگی کیسی ہوگی ۔ شہر میں بڑے جرائم کو کم کیا  ہے۔  اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے لیکن وجوہات الگ الگ ہیں ۔

کراچی میں  کمیونٹی پولیسنگ پر ورکشاپ سے خطاب  میں آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے۔وہ بھی کراچی میں رہتے ہیں۔ ان کے بھائی،بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جاچکا ہے۔

آئی جی سندھ کلیم امام بولے ذرا سوچیں   ساس سے زیور اتار لیا گیا ہو۔ تو ان کی  ازدواجی زندگی کیسی ہوگی ؟

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ  شہر میں بڑے جرائم کو کم کیا  ہے۔ اسٹریٹ کرائم کی دوسری وجوہات بھی ہیں جن کا سدباب کرنا  ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں اچھے لوگوں کو تعینات کیا  ۔ سندھ پولیس میں ننانوے فیصد لوگ میرٹ پر لگے ہیں   لیکن کبھی اچھے کھلاڑی بھی اسکو ر نہیں کرپاتے۔

%d bloggers like this: