مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ملتان آصف خان کھتران سے ملاقات

ریڈیو پاکستان ملتان خطے کے فنکاروں کی صلاحیتوں کونکھارنے کے ساتھ ساتھ ادیبوں،دانشوروں اورشاعروں کی آبیاری کیلئے اپناکرداراداکررہاہے۔

ملتان(خبر نگار )سٹیشن ڈائریکٹرریڈیوپاکستان آصف خان کھیتران نے کہاہے کہ ریڈیوپاکستان نے ہمیشہ اس خطے کے فن کی ترویج میں بنیادی کرداراداکیاہے اورمحدودوسائل کے باوجودآج بھی ریڈیوخطے کے فنکاروں کی صلاحیتوں کونکھارنے کے ساتھ ساتھ ادیبوں،دانشوروں اورشاعروں کی آبیاری کیلئے اپناکرداراداکررہاہے۔

وہ بدھ کے روز ملتان یونین آف جرنلسٹس کے ایک وفدسے اپنے دفترمیں ملاقات کررہے تھے۔ایم یوجے کے وفدمیں سینئرنائب صدر اعظم جہانگیر،جنرل سیکرٹری انجم خان پتافی،جوائنٹ سیکرٹری بابرچوہدری،فنانس سیکرٹری عدنان فاروق قریشی،ممبرمجلس عاملہ عبداللہ طارق سہو،ملک محبوب،سابق سیکرٹری جنرل ملتان پریس کلب خالدچوہدری اورسینئرصحافی ظفراللہ خان شامل تھے۔

اس موقع پر آصف خان کیتھران نے کہاکہ ریڈیوپاکستا ن ملتان نے ملک میں نام پیداکرنیوالے فنکاروں اورگلوکاروں کومتعارف کرایاہے۔قیصرنقوی،انورجٹ،نسیم اختر،نسیم سیمی،پٹھانے خان،سلیم گردیزی،سجادرسول اوردیگربیشمار فنکارشامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک عرصہ سے ریڈیومیں وسائل کی کمی چل رہی ہے لیکن اسکے باوجود خطے کے فنکاروں کی خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جارہی۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

اس موقع پر سینئرنائب صدراعظم جہانگیرنے کہاکہ ریڈیوپاکستان ملتان نے دنیابھرمیں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے فنکاروں کوروشناس کرایاہے لیکن افسوس کہ اس خطے سے صدر،وزیراعظم،وزراء،گورنربھی آئے لیکن کسی نے ریڈیوپاکستان ملتان کی ترقی کیلئے اپناکردارادانہ کیا۔

یہی وجہ ہے کہ آج ریڈیوملتان زبوں حالی کاشکارہے۔ سیکرٹری جنرل انجم خان پتافی نے کہاکہ ریڈیوملتان اس خطے کی پہچان ہے اورملتان کے صحافی اس ادارے کے وقاراوراسکے مسائل کے حل کیلئے اپناکرداراداکرتے رہیں گے۔

سینئرصحافی ظفراللہ خا ن نے کہاکہ ریڈیوملتان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

%d bloggers like this: