اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سردار کوڑے خان پبلک سکول مظفرگڑھ کی گورننگ باڈی نےاسکول کا پرنسپل منتخب کرلیا

طاہر بشیر کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے انگریزی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔

کوٹ ادو:سردار کوڑے خان پبلک سکول مظفرگڑھ کی گورننگ باڈی نے طاہر بشیر کو سکول کا پرنسپل منتخب کرلیا ہے۔

ان کا انتخاب34امیدواروں میں سے کیا گیاہے، طاہر بشیر کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے انگریزی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔

وہ اس سے قبل سٹی سکول، بیکن ہاؤ س سکول سسٹم، لاہور لائیسیم اور ڈیفنس پبلک سکول سسٹم جیسے نامور اور مستند تعلیمی اداروں اور نظاموں میں تقریباً3دہائیوں سے پرنسپل سمیت اعلیٰ تنظیمی اور تدریسی عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، سی ای او تعلیم، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج، پرنسپل گرلز کالج اور صدر ڈسٹرکٹ بار و دیگر اراکین پر مشتمل انٹرویو بورڈ نے امیدواروں سے انٹرویو لیا۔

گورننگ باڈی نے طاہر بشیرکے وسیع تجربے کو دیکھتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ تمام تعلیمی اداروں اور نظاموں کی خوبیاں سردار کوڑے خان پبلک سکول میں یکجا کرتے ہوئے سکول کو ضلع کا بہترین سکول بنانے میں اہم کردار اداکریں گے۔

نئے تعینات ہونے والے پرنسپل کو سکول کے معیار تعلیم کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ رٹے سسٹم کے خاتمے اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے او راساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے بھی کام کریں گے اساتذہ کیلئے ایک منصفانہ سروس سٹرکچر، تربیت اور بعد از سروس مراعات کا نظام بھی متعارف کرانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

گورننگ باڈی نے پرنسپل کو سکول ھذ ا میں اے اور او لیول کی کلاسوں کے اجراء کو ممکن بنانے کی ذمہ داری بھی سونپی ہیں، ذمہ داریوں کے حوالے سے سب سے اہم کام جو ان کے ذمہ لگایا گیا ہے کہ وہ سکول کو ٹیوشن مافیا کے شکنجے سے آزاد کرائیں گے۔

گورننگ باڈی کی طرف سے پرنسپل کو خصوصی ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران مذہبی، سماجی اور علاقائی اقدار کی مکمل پاسداری کریں گے۔

نئے تعینات ہونے والے پرنسپل کو سکول کے معاملات کو بہتر بنانے کیلئے فری ہینڈ دینے اور گورننگ باڈی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کرانے کی یقین دہائی کرائی گئی ہے اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیاہے۔

%d bloggers like this: