اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان ، راجن پور:کوہ سلیمان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق راجن پور کے برساتی نالہ کاہا سلطان سے 50 ہزار کیوسک سیلابی پانی گزرہاہے ۔چھاچھڑ سے 15 ہزار کیوسک سیلابی پانی گزرہا ہے ۔

راجن پور،ڈیرہ غازی خان: کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق راجن پور کے برساتی نالہ کاہا سلطان سے 50 ہزار کیوسک سیلابی پانی گزرہاہے ۔چھاچھڑ سے 15 ہزار کیوسک سیلابی پانی گزرہا ہے ۔

برساتی نالوں کے راستوں میں آباد لوگوں کو محفوظ مقامات میں منتقل ہونے کے اعلانات کردیے گئے ہیں ۔سیلابی پانی سے لنڈی سیدان ،میراں پور اور حاجی پور کے کچھ علاقوں کو شدید خطرہ ہے ۔

فلڈ کنٹرول روم  کے مطابق راجن پوراور ڈیرہ غازی خان کے  ندی نالوں کے حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جارہی ہے ۔

ڈیرہ غازی خان شہر اور گردونواح میں آسمان پر کالے سیاہ بادکوں کاراج ہے اورہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے،بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔

کوہ سلیمان پر شدید بارش کی وجہ سے برساتی نالہ سنگھڑ میں طغیانی آگئی ہے۔ نالہ سنگھڑمیں پانی کا بہاؤ54 ہزار 11 کیوسک ریکارڈکا گیا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی گاؤں کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، بارتھی اور تونسہ شریف کے درمیان پل نہ ہونے سے زمینی رابطہ منقطع ہوجاتاہے۔

برساتی نالہ وہوا میں پانی کی سطح 8 ہزار 485 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ حالیہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

%d bloggers like this: