مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نمبر پلیٹس

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر سندھی اجرک کا لوگو چسپاں کرنے کا فیصلہ

سیکریٹری محکمہ ایکسائز سندھ عبدالحلیم شیخ نے کہا ہے کہ سندھی اجرک کے لوگو سے مزین نئی نمبر پلیٹس اسکین کرنے سے تمام معلومات آسانی سے مل جائیں گی۔

کراچی: پاکستان کے جنوبی  صوبہ سندھ  میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر  سندھی اجرک کا لوگو چسپاں کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

سیکریٹری محکمہ ایکسائز سندھ عبدالحلیم شیخ نے کہا ہے کہ سندھی اجرک کے لوگو سے مزین نئی نمبر پلیٹس اسکین کرنے سے تمام معلومات آسانی سے مل جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلےمرحلےمیں تین لاکھ گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے لیے نمبر پلیٹس بنوائی جائیں گی، چپ والی نمبر پلیٹ سال 2020 میں متعارف کرائی جائے گی۔

سیکرٹری محکمہ ایکسائز سندھ نے کہا کہ اس منصوبے کے لئے سندھ کابینہ اور وزیراعلی سندھ سے منظوری لی جائے گی۔

ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے سندھ کیخلاف سازش کر رہے ہیں،کھوڑو

چپ والی نمبر پلیٹ سے گاڑی کے مالک سمیت دیگر معلومات آسانی سے مل جائے گی اور اس منصوبے پر عملدرآمد کے بعد گاڑی چوری کرنے والے بھی پکڑ میں آجائیں گے۔

%d bloggers like this: