اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازی خان کی 30ستمبر2019 کی ڈائری

ڈیرہ غازیخان ( ):سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کے فارغ التحصیل قیدیوں کے روزگار کے لئے جاب بیورو قائم کیا جائے گا نو عمر کے ساتھ پڑھے لکھے بالغ قیدیوں کو بھی کمپیوٹر کی تعلیم دی جائے گی اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے سنٹرل جیل کے معائنہ کے دوران کیا۔ قائمقام سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبی،ڈاکٹر محمد ایوب،ڈاکٹر مجاہد،ڈاکٹرشہریار ظفر،پرنسپل ٹیوٹا سنٹر کلیم حیدر ساجد اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جیل کے کچن،ہسپتال،ٹیوٹا سنٹر،نو عمر سکول،سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم اور مختلف بیرکس کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیںڈپٹی کمشنرنے کہا کہ قیدیوں کو کمپیوٹر کی تعلیم دے کر ذہن سازی کی جائے تاکہ رہائی کے بعد وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ سنٹر جیل میں ٹیوٹا کے زیرانتظام فنی تربیت کے سلسلہ کو وسعت دی جائے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کنٹرول سے کیمروں کی لائیو فیڈنگ کی جائے۔کچن میں مامور افراد کا باقاعدگی سے یرقان اور دیگر امراض کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے رپورٹ کچن میں آویزاں کی جائے۔کچن کےلئے فراہم اشیاءپر مدت معیاد کے سٹکرز لگائے جائیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ دورہ پر وہ قیدیوں کے ساتھ ملکر تیار کھانا کھائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے جیل کی ہسپتال میں زیر علاج قیدیوں کی عیادت کی اور فراہم طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیدیوں کی سکریننگ کرکے ہسپتال میں ڈینگی کے لئے الگ سیل قائم کیا جائے۔سیل میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔سنٹرل جیل میں فری میڈیکل کیمپ اور اہم امراض کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جائے منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ اور بحالی کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبی رضوی اورنے بتایا کہ کہ جیل میں سات سو دس قیدیوں کی گنجائش ہے اور اس وقت دو خواتین اور 42 نو عمر سمیت 883 قیدی و حوالاتی موجود ہیں۔ڈینگی کا کوئی مریض نہیں ہے،یرقان کے 16 قیدیوں کو ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جیل کے اندر اور اردگرد کے ماحول کو مانیٹر کرنے کےلئے 105 کیمرے لگائے گئے ہیں اور 60 روز کا بیک اپ رکھا جاتا ہے۔ٹیوٹا سنٹرز سے شارٹ کورسز کے 12 بیج پاس آو¿ٹ ہوچکے ہیں۔ الیکٹریشن کے 189،پلمبر 135،ہوم اپلائنسز کے 113 قیدی پاس آو¿ٹ ہوچکے ہیں

ڈیرہ غازیخان ( ): کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے زراعت آفس کے نزدیک موجود گارڈن کا معائنہ کیا انھوں نے باغ میں جاگنگ ٹریک اور واک ویز کی تعمیر کے لئے سروے کرکے تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد صبح کی سیر کے لئے باغ کا رخ کرتی ہے یہاں سہولیات کی بہتری کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے گارڈن کے مختلف مقامات پر جا کر بہتری کے لیے احکامات جاری کیے اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبیدالرشید، کنزرویٹر فارسٹ مہر محمد عظیم اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

ڈیرہ غازیخان ( ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان سمیع اللہ فاروق کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری محکموں سے متعلق عوام کی شکایات کا جائزہ لیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر وزیراعظم اور وزیراعلی پورٹل سروس پر اندراج ہونے والی تمام درخواستوں اور سرکاری دفاتر میں موصول عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے عوام کے مسائل کو بروقت حل کرنا اولین ترجیح ہونی چاہئے سرکاری محکموں سے متعلق عوام کی جائز شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری فرائض کی انجام دہی میں سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے

ڈیرہ غازیخان ( ): مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرحکومت پنجاب نے ڈیرہ غازیخان شہر کی چار سڑکوں کی از سر نو تعمیر کی منظوری دیدی ہے منصوبے پر 42 کروڑ روپے سے زائدلاگت آئے گی مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہاکہ ان کی درخواست پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے منصوبہ کی منظوری دی ہے جس کے تحت وقار کینٹین سے گدائی چوک اور سخی سرور روڈ تک دوکلومیٹر دوطرفہ کارپٹڈ روڈ کی منظوری دیدی گئی ھے جس پر 22 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ اسی طرح مانکہ کینال سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین سے متصل سڑک کی عیدگاہ چوک تک تعمیر پر ایک کروڑ 60 لاکھ روپے ، ریلوے پلی براستہ کامرس کالج چوک تا غازی پارک اور کنگن روڈ کی تعمیر پر آٹھ کروڑ 30 لاکھ روپے،عیدگاہ چوک سے محلہ بابر والا ،مسجداعوان والی چوک براستہ مولانا فضل الحق مسجدچوک تا شاہ فیصل ٹاو¿ن ( بہاری کالونی) چوک تک بھی سڑک کو ازسرنوتعمیرکیاجائے گا اس منصوبے پر نو کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آئے گی انہوں نے کہا کہ نئی سڑکوں کی تعمیر سے شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات میں کمی آئےگی۔ سٹریٹ لائٹس اور گرین بیلٹس کی تعمیر سے شہرکی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا-محمد حنیف خان پتافی نے مزیدکہا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے ڈیرہ غازی خان میونسپل کارپوریشن کی استعداد کار کوبڑھانے کے لیے نئی مشینری فراہم کردی گئی ھے، افرادی قوت میں اضافہ کےلئے بہت جلد ملازمین کی بھرتی کا عمل بھی شروع کیاجائےگا اور انشااللہ بہت جلد ڈیرہ غازی خان کو گرین اور کلین شہر میں شمار کیاجانے لگے گا ۔

ڈیرہ غازیخان ( ):پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازی خان طاہرہ بخاری نے کہا ہے کہ ادارہ نے وزیر اعلی کے ادبی مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔ ادارہ کی طالبہ عبریرہ فاروق نے اردو تقریری مقابلہ میں صوبائی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔حمنی اعجاز نے انگریزی مضمون نویسی اور اردو تقریری مقابلہ میں صوبائی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔پرنسپل طاہرہ بخاری نے کہا کہ ادارہ میں طالبات کی نصابی اور ہم نصابی تیاری کے ساتھ کردار سازی پر بھی توجہ دی جارہی ہیں۔ٹیم ورک سے ادارہ کی طالبات مزید کامیابیاں حاصل کریں گی۔

ڈیرہ غازیخان ( ):وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ غازی ےونےورسٹی ڈےرہ غازی خان کو ایک ماڈل یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیںاس سلسلے میں نیا لینڈ سکیپ پلان تیار کر لیاگیا ہے جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہاکہ 2014 میں غازی یونیورسٹی قائم ہوئی اس دوران مختلف سبزہ زار بنانے کی کوششیں کی گئیں اورکافی اچھے اور خوشنما پودے بھی لگائے گئے انہوںنے کہا کہ حکومت کی طرف سے سفیدہ کے درخت نہ لگوانے کی ہدایات ہیں اور محکمہ جنگلات کی طرف سے بھی اس درخت کے لگوانے کی کوئی سفارشات نہیں ہیںاس لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے سفیدہ کے درختوں کو نکال کر باقاعدہ نیا لینڈ اسکیپ پلان تیار کر کے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کروا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے سامنے رکھاگیا اور تمام ممبران نے اس بات کی تائید کی کہ یونیورسٹی سے سفیدہ کے درخت نکلوا دیے جائیں اور ان کی جگہ دیگر خوشنما پودوں کو دی جائے وائس چانسلر نے کہا کہ نئے لینڈاسکیپ ڈیزائن کی تکمیل کے بعد غازی یونیورسٹی کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور ایک ماڈل یونیورسٹی کی شکل اختیار کرے گی۔ یقیناً بہترین ماحول اور خوبصورت فضا کسی بھی درسگاہ کے لیے ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔


ڈیرہ غازیخان ( ):,رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی خان و گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ فورٹ منرو میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا افتتاح کے بعد انہوں نے کیمپ میں سو سے زائد خواتین کا طبی معائنہ اور 90 سے زائد کے الٹرا ساو¿نڈ کئے انہوں نے بتایا کہ پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں میں میڈیکل کیمپ سے مستحقین کی کثیر تعداد مستفید ہوئی۔۔


ڈیرہ غازیخان ( ):حکومت پنجاب نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ مشتاق احمد کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور معلومات کےلئے فوکل اور سپوکس پرسن مقرر کردیا ہے۔

ڈیرہ غازیخان ( ):کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے وزیر اعلی کے انشیٹوز میں غیر ضروری تاخیر پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے محکموں سے وضاحت طلب کرلی۔فنڈز جاری ہونے کے بعد منصوبوں کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر پر ہر دن کی تاخیر کا جواب طلب کیا جائیگا جس کےلئے شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے یہ ہدایات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں وزیر اعلی کے فوکل پرسن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق احمد،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھےکمشنر مدثر ریاض ملک نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں وزیر اعلی پنجاب کے انشیٹوز کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ٹائم لائن دے دیں.کمشنر نے ہر سکیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔محکمہ ہائی ویز کی 19 سکیموں پر 18 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے چار منصوبوں پر ایک ارب 96 کروڑ 40 لاکھ روپے،لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے دو منصوبوں پر 59 کروڑ 60 لاکھ روپے اور بلڈنگز کے 23 منصوبوں پر چار ارب نو کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہوں گے

ڈیرہ غازیخان ( ): سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کی بیرونی باونڈری کے لئے حد بندی کی ابتدائی فہرست 14 اکتوبر تک صوبہ کے ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز،میونسپل کارپوریشنز،کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیز کے دفاتر میں عوام کی آگاہی کےلئے آویزاں کردی جائیںگی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی لسٹ کے مطابق اعتراضات اور تجاویز 14 اکتوبر اور کاﺅنٹر اعتراضات/ تجاویز 17 اکتوبر تک متعلقہ ایریا کے رہائشی پیش کر سکتے ہیں۔کمشنرز بطور ڈیمارکیشن اتھارٹی عوامی اعتراضات اور تجاویز پر 19 سے 25 اکتوبر تک فیصلہ کریں گے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب میاں محمد اقبال مظہر مہار نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر میں 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک فائنل پروپوزل کی فہرست متعلقہ ڈپٹی کمشنر تیار کریں گے اور دو نومبر کو حتمی فہرست عوام کی آگاہی کے لئے آویزاں کردی جائے گی۔

%d bloggers like this: