اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تونسہ شریف: دو مزدور دیوار کے نیچے آکر جاں بحق

تونسہ شریف :ریتڑہ کی نواحی بستی جروار میں دو مزدور خستہ دیوار کو گراتے ہوئے نیچے آکر جاں بحق ہو گئے ۔ 
تفصیلات کے مطابق دو مزدور منیر احمد جروار ولد نذر محمد جروار نے پرانے مکان کو گرانے کا کام لے رکھا تھا اور ایک ہفتہ سے اس پر کام کر رہا تھا۔

آج ایک دیوار کو گرانے کیلئے مکان کی اندر کی جانب کھدائی کی تاکہ دیوار کو گرایا جاسکے۔ منیر احمد نے مکان کا ملبہ اٹھانے کیلئے آئے ہوئے ریڑھی بان غلام رسول ملکانی ولد غلام قاسم اور کچھ گلی سے گزرنے والے افراد کو بلایا کہ دیوار کو گرانے میں میری مدد کریں۔

ان لوگوں نے دیوار کو دھکا لگایا تو دیوار اندر کھائی کی جانب گرنے کی بجائے ان لوگوں پر آ گری موقع پر موجود لوگوں نے انہیں دیوار کے نیچے سے نکال کر مقامی اسپتال پہنچایا۔

غلام رسول ملکانی ولد غلام قاسم نے موقع پر دم توڑ دیا جبکہ منیر احمد جروار کو ٹی ایچ کیو تونسہ لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور اللہ کو پیارے ہو گئے۔

ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ محمد ایوب خان اور فیض محمد نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور متوفی منیر احمد کے والد نذر محمد سے ملاقات بھی کی۔

%d bloggers like this: