مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جسٹس قاضی فائز عیسی سے متعلق صدارتی ریفرنس کے خلاف پٹیشنز کی سماعت

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیاہے کہ ‏درخواست گزار کا موقف ہے کہ صدارتی ریفرنس بدنیتی کی بنیاد پر ہے،‏ آئینی درخواستوں میں اہم قانونی نکات ہیں جن پرغورہوناچاہیے۔

اسلام آباد: صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس  قاضی فائز عیسٰی اور بار کونسلز کی آئینی پٹیشنزکی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے آج کی مختصر کاروائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیاہے کہ ‏درخواست گزار کا موقف ہے کہ صدارتی ریفرنس بدنیتی کی بنیاد پر ہے،‏ آئینی درخواستوں میں اہم قانونی نکات ہیں جن پرغورہوناچاہیے۔

عدالت عظمی کے حکمنامے میں کہا گیاہے کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے تحریری جواب کے لیے ایک ہفتہ کا وقت مانگا گیا ہے،آئینی پٹینشز میں صدر مملکت اور وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے لکھا کہ آرٹیکل 248 کے تحت صدر اور وزیراعظم کو حاصل استثنی کے حوالے سے دوران سماعت جائزہ لیں گے،اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

تحریری حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ آرٹیکل 211 سمیت تمام قانونی نکات کا جائزہ لیں گے،سپریم کورٹ کیس کی سماعت 8 اکتوبر کو کرے گی۔

%d bloggers like this: