مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی وسیب کی تاریخ کا پہلا وہیل چئیر کرکٹ میچ

کھلاڑیوں نے میچ کو کشمیریوں کے نام کردیا ' میچ کے موقع پر سو فٹ طویل کشمیری پرچم بھی میدان میں لایا گیا۔


سرائیکی وسیب کی تاریخ میں وہیل چئیرکرکٹ کا کھیلا جانے والا پہلا میچ گھوٹکی نے رحیم یارخان کو شکست دیکر جیت لیا۔

 کھلاڑیوں نے میچ کو کشمیریوں کے نام کردیا ‘ میچ کے موقع پر سو فٹ طویل کشمیری پرچم بھی میدان میں لایا گیا۔

کرکٹ میں جسمانی طور پر معذور افراد بھی بے حد دلچسپی رکھتے ہیں مگر انہیں کھیل کے مواقع کم ہی دستیاب ہوتے۔

صادق آباد میں سرائیکی وسیب  کی تاریخ کا پہلا وہیل چئیر کرکٹ میچ گھوٹکی اور رحیم یارخان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں گھوٹکی نے ٹاس جیت کر رحیم یارخان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے ہی اوور میں بغیر کسی رنز کے رحیم یارخان کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے مگر بعد میں آنے والے کھلاڑی جام کاشف نے ٹیم کو سنبھالا دیا ۔

مقررہ دس اوورز میں رحیم یارخان کی ٹیم 94رنز ہی بنا پائی ۔ گھوٹکی کی تجربہ کار ٹیم ساجد عباسی کی قیادت میں بیٹنگ کیلئے میدان میں  اتری تو رحیم یارخان کی کمزور بالنگ مضبوط بیٹنگ لائن کا سامنا نہ کرسکی اور یوں  گھوٹکی نے چوکوں چھکوں کی برسات کر دی ۔

گھوٹکی کی ٹیم نے مقررہ سکور سات اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔


کھلاڑیوں نے میچ کے انعقاد کوسراہا اور کہا کہ حکومت وہیل چیئر کرکٹ کی سرپرستی کرے تو گھروں میں پڑے معذور افراد بھی زندگی کی رونقوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ سپشل اولمپکیس میں پاکستان کا نام بھی روشن کرسکتے ہیں۔

%d bloggers like this: