نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا

سرکاری اسکیم کا آٹھ ہزار عازمین کے لئے ملنے والا کوٹہ واپس کردیاگیا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا۔

سرکاری اسکیم کا آٹھ ہزار عازمین کے لئے ملنے والا کوٹہ واپس کردیاگیا۔وزارت مذہبی امور کی تصدیق کے مطابق

سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر حج کوٹہ واپس کرنا پڑا۔

حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کے کرایہ اور دیگر اخراجات کی مد میں 24ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے۔

مہنگے حج کے سبب بہت سے پاکستانی درخواستیں ہی نہ دے سکے۔

حج کوٹہ کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔

پاکستان کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے کہ حج کوٹہ گزشتہ مردم شماری کے تناسب سے ایک لاکھ 79210سے بڑھا کر 2لاکھ 10سے 20ہزار کیا جائے۔

پاکستان کو کئی برس بعد ایک لاکھ 79ہزار کا پورا حج کوٹہ ملا تھا،جسے مکمل استعمال نہ کیا جاسکا۔

About The Author