نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ضلعی پولیس کی ماہ مارچ کی کار گزاری،کل 1092مقدمات درج، 671ملزمان گرفتار، 264مجرمان اشتہاری،201عدالتی مفروران گرفتار

، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل88 لاکھ 74ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او سیّد علی رضا
تفصیلات کے مطابق

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیّد علی رضا کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 671ملزمان کو ٹریس کر کے

گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں73لاکھ 34ہزارسے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

جبکہ ضلعی پولیس نے 03سر گرم گینگ کے 13 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے 15لاکھ40ہزارسے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر کے

اصل مالکان کے حوالے کیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے60ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 03 رائفلیں،07بندوقیں /رپیٹر، 45پسٹل،04کاربین ،01دیگر اور 221روند/کارتوس برآمد کیے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے85ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 12کلو26گرام چرس ،270گرام ہیروئن،2392لیٹر شراب،785 لیٹر لہن اور13چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔

اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 24اور Bکیٹیگری کے240 مجرمان اشتہاری اور201عدالتی مفروران گرفتار کئے۔

قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 10مقدمات کا اندراج کرکے 30ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی ماہ مارچ میں6029 اشخاص کو سہولیات فراہم کی گئیں۔

ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔

About The Author