اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مامون الرشید کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔
نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کے معاملے میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید خان کھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج تین بجے سپریم کورٹ اسلام آباد کی بلڈنگ میں ہوا۔
ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے مامون رشید شیخ کے نام پر غور کیا گیا۔
موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردارمحمد شمیم 31 دسمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،