نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رواں سال حج ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافے کے ساتھ 11 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گیا

جس کے بعد رواں سال قربانی کے علاوہ اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گئے

گزشتہ برس کی نسبت رواں سال حج ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافے کے ساتھ 11 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گیا جبکہ قربانی کے پیسے علیحدہ سے ادا کرنے ہونگے۔

گزششہ برس کی نسبت حج پیکیج میں ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافہ ہوا جس کے بعد رواں سال قربانی کے علاوہ اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گئے

جبکہ 50 ہزار روپے سے لیکر 74 ہزار روپے قربانی کے لئے اضافی پیسے ادا کرنا ہوں گے۔ گزشتہ سال قربانی سمیت حج پیکیج 8 لاکھ 26 ہزار 528 روپے تھا

فی حاجی 38 روز کے کھانے پینے کا خرچہ گزشتہ سال 53 ہزار 440 روپے تھا جو رواں سال 1 لاکھ دو سو اڑتیس روپے ہوگیا

جبکہ مکہ مکرمہ میں رہائش کے کرائے ایک لاکھ 11 ہزار کے بجائے ایک لاکھ 93 ہزار روپے ہوگئے

مدینہ میں رہائش کے کرائے 37 ہزار سے بڑھ کر 78 ہزار روپے ہوگئے جبکہ ٹرانسپورٹ اخراجات 61 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار ہوگئے۔

رواں سال حج پیکیج میں 43 ہزار 882 روپے ٹرین کرایہ بھی شامل ہے

حج لازمی اخراجات بھی 3 لاکھ سے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار ہوگئے۔

رواں سال جہاز کا ٹکٹ بھی 70 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔ہوائی جہاز کا ٹکٹ گزشتہ برس ایک لاکھ 81 ہزار 760 روپے کا تھا

زم زم چارجز 721 کے بجائے 11 سو روپے وصول کئے جائیں گے

جبکہ ادویات ویکسین وغیرہ کی مد میں بھی 12ہزار روپے لئے جائیں گے

اور ویزا فیس بھی 16ہزار سے بڑھ کر 22 ہزار 275 روپے ہوگئی ہے۔

About The Author