مبشرعلی زیدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مغربی کلاسیکی موسیقی کی ایک صنف کا نام سمفونی ہے۔ اس لفظ یعنی سمفونی کو آرکسٹرا کے وسیع تر معنوں میں لیا جانے لگا ہے لیکن یہ ایک خاص کمپوزیشن کا نام ہے۔ سمفونی بچوں کا کھیل نہیں۔ یعنی اسے پاپ میوزک کی طرح کوئی بھی تخلیق نہیں کرسکتا۔ یہ بڑے موسیقار ہی ترتیب دیتے آئے ہیں اور ان میں بھی بہت کم کمال دکھا سکے ہیں۔
ایک سمفونی کے عموما چار حصے ہوتے ہیں جنھیں موومنٹس کہا جاتا ہے۔ اس میں درجنوں، بعض اوقات سو سازندوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ بانسری، مختلف اقسام کے باجے، وائلن اور تار والے دوسرے انسٹرومنٹس استعمال کیے جاتے ہیں۔
بیتھوون کو مغرب میں عظیم ترین کلاسیکی موسیقار سمجھا جاتا ہے۔ انھوں نے 9 سمفونیاں ترتیب دیں جن میں خاص طور پر تیسری اور نویں کو اعلی ترین قرار دیا جاتا ہے۔ جن دوسرے موسیقاروں کی سمفونیاں مشہور ہیں ان میں باخ، موزارٹ، براہمز اور مہلر قابل ذکر ہیں۔ یہ تمام موسیقار جرمن تھے۔
میں نے گوگل ڈرائیو کے ایک فولڈر میں بیتھوون کی تمام نو سمفونیوں کی ایم پی تھری فائلیں جمع کردی ہیں اور لنک کتب خانے والے گروپ میں شئیر کردیا ہے۔ میں گاڑی چلاتے ہوئے اکثر یہی موسیقی سنتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر