راولپنڈی: لگ بھگ 35سال تک نواز شریف کی قیادت میں سیاست کرنے والے سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے نواز شریف کی عیادت سے متعلق سوال کے جواب میں غیر متوقع بیان دیا ہے ۔
راولپنڈی کے علاقے روات کلرسیداں روڈ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے کوئی سماجی تعلق نہیں کہ ان کی تیمارداری کروں؟
چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے،عمران کے دھرنے کی مخالفت کرنے والے کس منہ سے مولانا کی حمایت کر رہیے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ خو د دھرنے دینے والی پی ٹی آئی اب دھرنے کی مخالفت کیوں کر رہی ہے ؟ دھرنوں سے ملک بند گلی میں جا رہا ہے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے
چودھری نثار علی خان نے کہا کہ سیاسی حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا تاہم یہ بات واضح ہے کہ دھرنے کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بھاگ سہاگ فرید||خالد اقبال
چاندی مڑھیے طاق||محمد زبیرچچہ
کشکول وچ سمندر||ممتاز حیدر ڈاہر