لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکلسٹ پہلے نمبر پر
ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران گیارہ لاکھ اتھہتر ہزار موٹرسائیکل سواروں نے قوانین کی خلاف ورزی کی
دو لاکھ تین ہزار سے زائد کار ڈرائیورز نے بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں۔
ایک لاکھ بہتر ہزار چنگ چی رکشہ ڈرائیورز نے بھی ٹریفک قوانین کا احترام نہیں کیا۔
ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق ایک لاکھ چالیس ہزار پبلک سروس و کمرشل گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئےگئے۔
ایک لاکھ دس ہزار سے زائد ٹرک، پک اپ اور لوڈر گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے ٹریفک قوانین سے آگہی دی گئی۔
معمولی خلاف ورزیوں پر آگہی کرتے ہوئے وارننگز دی جارہی ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،