مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں پچھلے سال کی نسبت پچاس فیصد اضافہ

ڈھائی سے تین من کا موٹا تازہ اور خوبصورت بیل ،، ایک لاکھ ستر ہزار سے ڈھائی لاکھ کا ملے گا

لاہور میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں پچھلے سال کی نسبت پچاس فیصد تک اضافہ

ڈھائی سے تین من کے بیل اور گائے کی قیمت پونے دو سے ڈھائی لاکھ روپے کے درمیان

پانچ من تک کا جانور پانچ لاکھ کا ہو گیا،،، شہری قیمتیں سن کر پریشانی کا شکار ہیں

مہنگائی کی لہر میں قربانی کے جانور بھی آگئے

اب سنت ابراہیمی کی ادائیگی ،،، آسان نہیں ہوگی ،، کیونکہ ،،، قربانی کے جانور ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں جو مل رہے ہیں”بیوپاری اور گاہک کے درمیان گفتگو”

ڈھائی سے تین من کا موٹا تازہ اور خوبصورت بیل ،، ایک لاکھ ستر ہزار سے ڈھائی لاکھ کا ملے گا

پانچ من تک کا بڑا جانور،،، چار سے پانچ لاکھ میں فروخت ہورہا ہے
شہری ،،، "بیل لینے آئے ہوئے ہیں

پچھلے سال ڈیڑھ لاکھ کا لیا تھا ،، اب دو لاکھ ریٹ لگایا ہے ابھی بھی نہیں دے رہے،،، بہت مہنگے ہیں تین سے چار لاکھ روپے مہنگ رہے ہیں”

"ٹوکا چلنے کی مشین”

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خوراک اور کرایہ بڑھ جانے سے مویشیوں کی قیمتوں

میں اضافہ کرنے پر مجبور ہے
بیوپاری ،،، "چوکر پہلے تیرہ سو روپے تھا اب ستائیس سو کی بوری ملتی ہے،،، ونڈا پندرہ

سو تک تھا وہ تین ہزار روپے ہے ،، عارف والا سے لاہور کا کرایہ بھی بڑھ گیا ،، ملتان سے لاہور آنے کا کرایہ چالیس ہزار دیا ہے”

ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دس عارضی مویشی منڈیاں قائم کی ہیں ،،، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد عید کے دوسرے روز تک قربانی کے جانور خرید سکتی ہے

%d bloggers like this: