دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب پولیس : خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کی روک تھام کےلیے سپیشل یونٹ قائم

چھتیس اضلاع میں جنسی جرائم سے متعلق سپیشل یونٹس قائم کیے جائیں گے

پنجاب پولیس نے خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کی روک تھام کےلیے سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا

چھتیس اضلاع میں جنسی جرائم سے متعلق سپیشل یونٹس قائم کیے جائیں گے

یونٹس متعلقہ ڈی پی اوز کی نگرانی میں جینڈر بیسڈ جرائم کی تفتیش کرینگے

پنجاب میں خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام

کےلیے آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان نے سپیشل انویسٹیگیشن یونٹ قائم کرنے کا حکم دے دیا

پنجاب کے تمام اضلاع میں سپیشل انوسٹی گیشن یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ جس میں تربیت

یافتہ افسران تعینات ہونگے۔
ایس پی انویسٹیگیشن سرفراز ورک (ہم ہر جرائم کی سرکوبی کےلیے ہمیشہ کوشش کرتے

رہیتے ہیں ایک ماحول بنا رہے ہیں جس میں خواتین بھی محفوظ رہ سکیں)

پولیس حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں سات سو دس افسران و اہلکاروں کو جینڈر کرائم اورمتعلقہ قواتین پرتربیت دی جائے گی۔

جس کے بعد انہیں متعلقہ اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔ شہریوں نے سپیشل یونٹس کے قیام کو سراہا ہے۔
شہری (بہت اچھی بات ہے اگر یہ یونٹ قیام کیا گیا ہے ،، کیونکہ بہت سے کیسز میں ملزمان کو سزائیں نہیں مل پاتیں)

سپیشل یونٹ میں تعینات افسران کی فرانزک سائنس لیبارٹری اور پراسیکیوشن کے ساتھ بہترکوارڈینشن سے ملزمان کا چالان تیار کیا جائے گا

ڈپی اوز اپنی نگرانی میں جنسی زیادتی کے کیسز کی تفتیش کے ذمہ دار ہونگے۔

About The Author