بازاروں میں سٹال ہولڈرز اور کاوئنٹر لگانے والے کاروباری حضرات نے اتوار کے روز بھی
مارکٹیں رات نو بجے تک کھلی رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بجلی کی بچت کا حکومتی فیصلہ لاہور کے بیشتر تاجروں نے مسترد کردیا ۔۔
کہتے ہے کورونا وباء کے باعث کاروبار دو سال متاثر رہا ۔۔۔
اب بجلی کی بچت کے نام پر مارکیٹیں اتوار کو مکمل۔طور پر بند رکھنے سے کئی چھوٹے تاجروں کو چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے
"اتوار کے روز مارکیٹ نہیں بند ہونی چاہیے ۔۔ ہمارا اتوار کو کافی کام ہوتا ہے ۔۔ میں تو اپنا کام چلا لوں گا باقی کیا کرینگے۔۔
حکومت سے اب کوئی کام نہیں ہورہا تو یہ عوام کو تنگ کرنے پر لگ گئی ہے”
اسٹالز ہولڈرز کا کہنا ہے کہ حکومت ایسی پالیسیاں ترتیب دے کر تاجروں کے لئے مزید
مشکلات پیدا کررہی ہے
تاجر ۔۔ "مارکیٹوں میں کام ہے نہیں ۔۔ ہمارا کام زیادہ اتوار کو ہی چلتا ہے ۔۔ اگر ہم آئینگے تو پولیس کاروائی کریگی”
حکومت نے لاہور میں اتوار کے روز ہر قسم کی مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کررکھا ہے ۔۔ جس کا اطلاق رواں ہفتے سے ہوگا ۔۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ، 14اضلاع میں پولنگ کل ہوگی
وفاقی حکومت کا بجٹ کے بعد عوام کو نیا جھٹکا
بسز اور ریلوے کے کرائے بڑھنے سے سفرکرنا مشکل ہو گیا