دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ورسٹائل فنکار رنگیلا کو مداحوں سےبچھڑے سترہ برس گزر گئے

ہرانداز نرالا،ہر اندازجداگانہ،،کا وصف رکھنےوالےمحمد سعید خان عرف رنگیلا نے انیس سو سینتیس میں افغانستان میں جنم لیا

برجستہ جملوں اور منفرد اداکاری سے شائقین کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دینے والے ورسٹائل فنکار رنگیلا کو مداحوں سےبچھڑے سترہ برس گزر گئے

ہرانداز نرالا،ہر اندازجداگانہ،،کا وصف رکھنےوالےمحمد سعید خان عرف رنگیلا نے انیس سو سینتیس میں افغانستان میں جنم لیا،اوائل عمری میں والدین کے ساتھ پاکستان آگئے۔۔

عملی زندگی کا آغاز بطور باڈی بلڈر کیا، گزارہ کرنے کےلیے فلموں کےبورڈز بھی پینٹ کیے

فنی زندگی کا آغاز 1958 میں بننے والی فلم ’جٹی سے کیا ۔۔ فلم الفت میں بے مثال اداکاری اور تکیہ کلام ” اتفاق سے ” نےشہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا

۔۔ نہیں جائوں گا ۔۔ فلم ڈائیلاگ ”الفت”

مزاحیہ،،دکھی یا رومانوی ،جو بھی کردارملا،رنگیلا نے ہرروپ میں خود کو بخوبی ڈھالا،،بطور ہدایت کار،فلم ساز گلوکار بھی اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا،،
ناز ہے عشق پے ہم یوں ہی نہیں آئے ہیں ۔۔ قوالی کا منظر

معروف فلم ڈائیریکٹر سید نور رنگیلا کے ساتھ گزرے لمحات کو یاد کرتے ہیں، اور انکی فنی خدمات کے معترف ہیں
سید نور فلم ڈائریکٹر،، باکمال انسان تھے ،، مزاح کو نئی جہت سے متعارف کرایا،، لالی وڈ انڈسٹری کو عروج دیا

چارسوسے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے والے اس فنکار کو پرائیڈ آف پرفارمنس ،نو بار نگار ایوارڈ اوردوسرے متعدد اعزازات سے نوازا گیا،،رنگیلا نے فلم انڈسٹری پر انمٹ نقوش چھوڑے،ان کا ذکر کئے بغیر اس کی تاریخ ہمیشہ ادھوری رہےگی

About The Author