صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے قانونی تحفظ کے لیے درخواستوں پر سماعت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت اطلاعات و نشریات سے رپورٹ طلب کر لی
پی ایف یو جے اور ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی
صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے قانونی تحفظ متعلق سوالات پر وزارت اطلاعات جواب جمع کرائے ، اسلام آباد ہائی کورٹ
درخواستوں میں رپورٹرز کی جاب سیکورٹی ، ویج بورڈ ایوارڈ نفاذ اور صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کیا گیا
پی ایف یو جے کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش
اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وکیل عمر اعجاز گیلانی پیش ہوئے
ابھی تک چیئرمین آئی ٹی این ای کی تعیناتی نہیں ہو سکی ، وکیل عمر اعجاز گیلانی
پی ایف یو جے کے وفد کی ملاقات ہوئی وزیر اطلاعات نے اس تعیناتی سے متعلق بیان بھی دیا ہے، وکیل عادل قاضی
وزارت اطلاعات و نشریات سے نئی رپورٹ طلب کرلیتے ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ
ثاقب صاحب یہ مناسب ہے کہ نئی رپورٹ طلب کرلیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ کا استفسار
نئی حکومت آئی ہے بہتر ہوگا وزارت اطلاعات و نشریات سے رپورٹ طلب کر لی جائے، ثاقب بشیر صدر اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن
وزیر اطلاعات کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جائے کیونکہ کافی مسائل ہیں، صدر ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی استدعا
وزارت اطلاعات سے پہلے رپورٹ طلب کرلیتے ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس
عدالت نے وزارت اطلاعات سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت سترہ جون تک ملتوی کر دی
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،