دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر یکم اپریل تک جواب جمع کروائیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ

پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس

پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اکبر ایس بابر اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر یکم اپریل تک جواب جمع کروائیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ

پی ٹی آئی کی اکبر ایس بابر کو الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دینے سے فوری روکنے کی استدعا مسترد

الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو سن کر فیصلہ کریں گے، جسٹس محسن اختر کیانی

الیکشن کمیشن کی دستاویزات پر اکبر ایس بابر کو دلائل سے روکیں، پی ٹی آئی

کسی شخص کو الیکشن کمیشن میں مختصر دلائل کا حکم کیسے دے سکتے ہیں؟ عدالت

الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی بنائی تھی جس کے ٹی او آر دئیے گئے، وکیل انور منصور

سکروٹنی کمیٹی نے اسٹیٹ بنک سے معلومات خود لیں ان کا اکبر ایس بابر سے تعلق نہیں، وکیل انور منصور

جو معلومات ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر الیکشن کمیشن نے خود لیں ان کو اکبر ایس بابر سے شئیر نہیں کر سکتے، وکیل

کیا آپ چاہتے کہ الیکشن کمیشن نے جو معلومات خود لیں اس تک اکبر ایس بابر کو رسائی نہ دیں؟ عدالت

قانون پڑھ کر بتائیں کہاں الیکشن کمیشن کو ایسی معلومات تک کسی کو رسائی دینے سے روکا گیا ہے،عدالت

انور منصور کی جانب سے متعلقہ قوانین عدالت کے سامنے پڑھے گئے

آپ کے لیے ہے کہ اتنا مت گھبرائیں، جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس

سیکورٹنی کمیٹی نے تو اکبر ایس بابر کو اتنا وزن ہی نہیں دیا خور رپورٹ تیار کی، جسٹس محسن اختر کیانی

الیکشن کمیشن پر کوئی پابندی نہیں وہ کسی بھی ادارے کو بلا کر معلومات لے سکتا ہے، عدالت

سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں الیکشن کمیشن اپنے اختیار سے باہر نہیں جا سکتا ہے، وکیل

الیکشن کمیشن کے لیے آپ جوڈیشل آرڈر کے ذریعے کوڈ آف کنڈکٹ بنوانا چاہ رہے ہیں؟ عدالت

الیکشن کمیشن نے جو معلومات خود لیں ان میں اکبر ایس بابر کی زیرو معلومات ہیں، وکیل انور منصور

کیا آپ کے جواب سیکریٹ ڈاکومنٹ ہیں ؟ جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل سے مکالمہ

عدالت نے کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی

About The Author