دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور کے ائیر کولٹی انڈیکس کی شرح دو سو دو ریکارڈ کی گئی

اسموگ کا خاتمہ نہ ہو سکا،، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے،زہر آلود فضا کے باعث شہریوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے

فضائی آلودگی نے باغوں کے شہر لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس کے باعث شہر کا ہر منظر ہر دھندلا ہوگیا

لاہور کے ائیر کولٹی انڈیکس کی شرح دو سو دو ریکارڈ کی گئی

لاہور میں کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا، مال روڈ ، ماڈل ٹاون، ڈیوس روڈ، اور گلبرگ آلودہ ترین علاقوں میں شامل ہیں، آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری سے دوچار شہریوں نے مطالبہ کیا کہ

حکومت سموگ پر قابو پانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرے
بیماریوں کا سامنا ہے، آنکھوں میں جلن اور گلے میں درد جیسے مسائل کاسامنا ہے

طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے اور ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے

About The Author