نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی اے کا ٹیلی کام صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف

صارف دوست کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم موبائل ایپلیکیشن متعارف کر ا دی ہے۔

پی ٹی اے نے ٹیلی کام صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی

ٹیلی کام صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے پی ٹی اے نے

صارف دوست کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم موبائل ایپلیکیشن متعارف کر ا دی ہے۔

صارف دوست موبائل ایپ کا مقصد عوام کو ٹیلی کام سروس سے متعلق

شکایات درج کرانے میں آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

صارفین ٹیلی کام سروسز، موبائل رجسٹریشن، ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن

رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم سے متعلق شکایات درج کرا سکیں گے۔

ویب مواد کی رپورٹنگ اور چوری شدہ فون بلاکنگ وغیرہ سے متعلق بھی اپنی

شکایات درج کرا سکیں گے۔

ایپ صارف کو اپنی شکایات کو ٹریک کرنے اور شکایت کے حل پر رائے دینے کی بھی اجازت دیتی ہے۔

ایپ میں صارفین کی آگاہی اور بہتر تفہیم کے لیے مختلف مسائل پر اکثر پوچھے گئے

سوالات کے جوابات بھی شامل ہیں۔

پی ٹی اے سی ایم ایس ایپ کا اجراء پی ٹی اے کی جدت طرازی

صارفین کی ضروریات کے بارے میں گہری سمجھ اور ترقی پسند حل کی فراہمی کو ظاہر کرتا ہے۔

About The Author