نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیمرا کا غیر مناسب مناظر پر پابندی کا نوٹفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیمرا کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی اور پیمرا آرڈینس کی خلاف ورزی ہے ۔

لاہور

پیمرا کا ٹی وی ڈراموں میں غیر مناسب مناظر پر پابندی کا نوٹفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں

چیلنج
ہائیکورٹ نے پیمرا کو نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا
جسٹس جواد حسن نے نجی ٹی وی چینل کی درخواست پر سماعت کی

عدالت نے بیرسٹر احمد پنسوتا کو عدالتی معاون مقرر کر دیا
درخواست میں وفاقی حکومت ،پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

پیمرا نے ٹی وی ڈراموں میں غیر مناسب مناظر کو روکنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔

پیمرا کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی اور پیمرا آرڈینس کی خلاف ورزی ہے ۔

پیمرا کے پاس ٹی وی چینلز کو ایسی ہدایت دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔

پیمرا کا اقدام بدنیتی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے مبنی ہے ۔

پیمرا کی جانب سے ایسی ہدایت جاری کرنا ذہنی بیماری کی عکاسی کرتا ہے ۔

ہائیکورٹ پیمرا کی جانب سے پابندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے ۔

About The Author