پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صنم چوہدری نے کیا شوبر انڈسٹری کو خیرباد کہ دیا۔
صنم چوہدری نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر ہٹا لی ہیں
جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔
گزشتہ دنوں صنم نے ایک مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ
میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی ہے اور مجھے بھرپور سپورٹ کیا ہے۔
اداکارہ نے فیصلے کے متعلق تو کوئی وضاحت نہ دی تھی تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنی تمام تر تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔
اب مداحوں کی جانب سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے
کنارہ کشی اختیار کر کے اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ سال 2019 میں اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے
رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
گزشتہ برس اکتوبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،