کرغستان میں جاری ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں
پاکستانی کوچز نے انسانی ہمدردی کے جزبہ کے ساتھ بھارتی کھلاڑی کی مدد کرکے لوگوں کے دل جیت لیے
موصولہ اطلاعات کے مطابق کرغستان میں ہونے والی چیمپئن شپ کے دوران بیماری کا شکار ہونے والے بھارتی کوچ وشال سہگل کو میدان چھوڑنا پڑا
اس کے بعد پاکستانی کوچز نے آگے بڑھ کر بھارتی کھلاڑی شمس لطیف کی رہنمائی کی، جس نے اپنے انڈونیشین حریف کے خلاف بہتر کارکردگی دکھا کر
فتح حاصل کر لی،پاکستانی کوچز کی اسپورٹس مین اسپرٹ کو نہ صرف تماشائیوں بلکہ شریک ٹیموں اور
آل انڈیا ایم ایم اے فیڈریشن کے ذمہ دارای نے بھی سراہا.
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی