اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیرا لمپکس میں پاکستان کی فتح، حیدر علی نے گولڈ میڈل جیت لیا

حیدر علی 12 دسبر 1984 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے، حیدر علی نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔

پاکستان کے جوان نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا، گوجرانوالہ کے نوجوان نے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ٹوکیو پیرا اولمپکس میں پاکستان نے شاندار فتح حاصل کی، پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55اعشاریہ 26کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ حیدرعلی  پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس: ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

حیدر علی 12 دسبر 1984 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے، حیدر علی نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔

انہوں نے 2008 میں چین میں ہونے والے سمر پیرالمپکس میں سلور میڈل جیت کر پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔ جبکہ 2016 میں وہ نے لانگ جمپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہو ئے تھے۔

حیدرعلی نے کہاہے کہ  گولڈ میڈل پاکستان کی تاریخ کا پہلا میڈل ہے،  پاکستان، پنجاب اور واپڈا سپورٹس بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، ، یہ میڈل پاکستان کے لئے ہے، پاکستان زندہ  باد، ہے۔

%d bloggers like this: