نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا سے مزید 86 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد تک پہنچ گئی

ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 86 مریض انتقال کر گئے۔

ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 203 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 77  ہزار 231، خیبر پختونخوا میں

ایک لاکھ 43 ہزار 213، پنجاب میں تین لاکھ 55 ہزار 483، اسلام آباد میں 86 ہزار 945، بلوچستان میں 30 ہزار 162، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 819 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 8  ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں

جہاں 11 ہزار 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 5 ہزار 947، خیبرپختونخوا 4 ہزار 444، اسلام آباد 799، گلگت بلتستان 137،

بلوچستان میں 327 اور آزاد کشمیر میں 622 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

About The Author