دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ کے مطابق پاکستان نےحال ہی میں 40 افغان سکیورٹی اہلکاروں کوافغانستان کےحوالے کیا۔
یہ سیکیورٹی اہلکار فرار ہوکر پاکستان آگئے تھے۔
پاکستان نے فرار ہونے والے 40 اے این ڈی ایس کے افسران اور جوانوں کو ریسکیو کر کے عزت کے ساتھ واپس کیا۔
پاکستان نے اے این ڈی ایس ایف کی جانب سے درخواست پر ہر قسم کی لاجسٹک مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔
زاہدحفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے پرعزم ہے۔
افغان امن کیلئےاس اہم موقع پرتمام توجہ سیاسی تصفیہ پرمرکوزہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ افغان نائب صدراللہ صالح نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ
پاکستان نے کابل انتظامیہ کو سپن بولدک میں طالبان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔
پاکستان کے دفترخارجہ نے ان الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ
پاک فضائیہ نےاس حوالے سے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی۔
افغان حکومت نےسپین بولدک میں طالبان کیخلاف فضائی کارروائی سےآگاہ کیا تھا۔ پاکستان نے مثبت جواب دیتے ہوئے
افغان سرزمین پر کسی بھی کارروائی کو اس کا حق قرار دیا تھا۔
زاہد حفیظ نے بتایا کہ پاکستان نے اپنےعلاقے میں سیکیورٹی فورسزاورآبادی کےتحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے۔
تمام انتظامات اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کیے گئے
ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت کے اپنی سرزمین پر کارروائی کے حق کوتسلیم کرتا ہے۔
پاک فضائیہ نےاس حوالےسےافغان ایئرفورس کیساتھ کوئی بات چیت نہیں کی۔
ایسے بیانات پاکستان کی افغان امن کیلئے مخلصانہ کوششوں پرمنفی اثر ڈالتے ہیں۔
ضروری ہے کہ اس نازک موقع پر تمام توانائیاں وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل پر مرکوز کی جائیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،