نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس:پاکستان میں مزید24اموات،1ہزار 683 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید24اموات اورایک ہزار 683 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید24اموات اورایک ہزار 683 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی

تعداد 22 ہزار 493 اورمثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار633 ہو گئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار531 ہے اور 9 لاکھ 10 ہزار 601 افراد کورونا سے

صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 798 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 5 ہزار 552، خیبرپختونخوا 4 ہزار 346، اسلام آباد 781، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 315 اور آزاد کشمیر میں 590 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 83 ہزار 259، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 38 ہزار855، پنجاب 3 لاکھ 47 ہزار 347، سندھ 3 لاکھ 43 ہزار303، بلوچستان 27 ہزار 502، آزاد

کشمیر 20 ہزار 728 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 639 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں

اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ

خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

About The Author