لاہور: سرائیکی کونسل یونیورسٹی آف دی پنجاب کی جانب سے آج وائس چانسلر آفس کر باہر ان طلباء و طالبات کے حق میں احتجاج کیا گیا جن کے داخلے بغیر کسی وجہ اور پیشگی اطلاع کے منسوخ کر دیے گئےہیں۔
احتجاجی طلبہ کا کہناہے کے وائس چانسلر آفس کے ظالمانہ فیصلے کی وجہ سے متاثر طلباء و طالبات کے داخلے میرٹ پر تھے۔
احتجاج کے دوران انتظامیہ نے مظاہرین کو مسئلے کے حل۔کی یقین دہانی کروائی اور سرزد غلطیوں کو بھی تسلیم کیا۔
کل مورخہ 29اکتوبر صبح 12 بجے تک حل کرنے کا وعدہ بھی کیا جس پر چیئرمین سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل یونیورسٹی آف دی پنجاب رانا اسامہ رفیق نے اپنے کونسل کے ساتھیوں کے ہمراہ احتجاج ملتوی کر دیا اور کہا کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو کل ہم بڑے احتجاج کا اعلان کریں گے۔
اس موقع پر رانا اسامہ نے کہا کہ ہم طلباء و طالبات کے ساتھ کسی بھی طرح کی زیادتی کو قبول نہیں کریں۔اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،