مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایم اے او کالج کے لیکچرار کی خودکشی کا معاملہ، کالج کے پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

انکوائری کمیٹی نے ایم ا و کالج کے پرنسپل فرحان عبادت کو لیکچرار افضل محمود کی خودکشی کا ذمہ دار ٹھہرایا  تھا۔

لاہور:ایم اے او کالج میں لیکچرر کی خودکشی کے معاملے پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فرحان عبادت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ایم اے او کالج کے لیکچرار محمد افضل کی خودکشی کا معاملے میں پرنسپل کالج ڈاکٹر فرحان عبادت کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

گریڈ بیس کے پرنسپل فرحان عبادت کو وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا ہے.

نوٹیفیکیشن کے مطابق برطرف پرنسپل کو فوری طور پر.محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

وائس پرنسپل پروفیسر ریاض احمد ہاشمی کو تاحکم ثانی پرنسپل کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہے۔

لیکچرار افضل محمود کی خودکشی کی تحقیقات کرنے والی چار رکنی کمیٹی نے کالج کے پرنسپل فرحان عبادت کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔

انکوائری کمیٹی نے ایم ا و کالج کے پرنسپل فرحان عبادت کو لیکچرار افضل محمود کی خودکشی کا ذمہ دار ٹھہرایا  تھا۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق پرنسپل فرحان عبادت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ پرنسپل نے کالج کے لیکچرارافضل محمود کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے جھوٹے الزام کی انکوائری رپورٹ شائع نہیں کی تھی۔

%d bloggers like this: