دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا سےمزید46اموات، ایک ہزار119نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید46 اموات اور1ہزار119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید46 اموات اور1ہزار119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار874 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ45 ہزار184 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد36ہزار215ہے اور8لاکھ87 ہزار95 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار586 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

جبکہ سندھ میں 5 ہزار292، خیبرپختونخوا 4 ہزار 247، اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 297 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار253، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار474، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 512، سندھ 3 لاکھ 29 ہزار947، بلوچستان 26 ہزار 409، آزاد کشمیر 19 ہزار 844 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 745 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں

اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں

جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

About The Author