دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 2.46فیصد ہوگئی

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار828 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ44 ہزار65 ہوگئی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید46 اموات اور1ہزار38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.46فیصد ہوگئی ہے۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار828 اور مثبت کیسز کی تعداد 9

لاکھ44 ہزار65 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد39ہزار905ہے اور 8 لاکھ82 ہزار332 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 567 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

جبکہ سندھ میں 5 ہزار273، خیبرپختونخوا 4 ہزار 240، اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 297 اور آزاد کشمیر میں 570 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار207، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار313، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 379، سندھ 3 لاکھ 29 ہزار279،

بلوچستان 26 ہزار 331، آزاد کشمیر 19 ہزار 822 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 734 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں

جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

About The Author