نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا سے مزید 47 اموات

جبکہ 1 ہزار874 مریض شفایاب ہو گئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 303 کیسز سامنے آئے ہیں،

47 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار874 مریض شفایاب ہو گئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 576 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار 737 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 43 ہزار618مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 967مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،

جبکہ کُل 8 لاکھ 73ہزار 543 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40ہزار 483 ٹیسٹ کیئے گئے۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 52 ہزار 964 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی،

جبکہ اب تک کُل 95 لاکھ 59 ہزار 910 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد

دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 43 ہزار 499 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 457 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 413 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 196ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 35ہزار383 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 194ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 1کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 769 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 84مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 292 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 675مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 560 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 682کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

About The Author