دسمبر 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صنم جنگ اور جگن کاظم کے برانڈز متعارف

دونوں اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر اپنے برانڈز کی تشہیر کی

پاکستان کی معروف اداکاراؤں صنم جنگ اور جگن کاظم نے اپنے برانڈز متعارف کرادیئے ہیں۔ صنم جنگ نے پرفیومز جبکہ جگن کاظم نے اپنے بیوٹی برانڈ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

صنم جنگ نے اداکاری کے میدان سے نکل کر کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے نام سے پرفیوم کا برانڈ متعارف کرادیا ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صنم جنگ نے بتایا کہ

انہیں خوشبو سے ہمیشہ لگاؤ رہا ہے اور پروفیومز کا برانڈ لانچ کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا جو اب پورا ہوگیا ہے۔

ابتدائی طور پر صنم جنگ نے 3 پرفیومز لانچ کیے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں سے پرفیومز خریدنے کی درخواست بھی کی ہے

دوسری جانب اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے بھی اپنا بیوٹی برانڈ متعارف کرادیا ہے۔ جگن نے اپنی بیٹی نوربانو کے نام سے برانڈ ’نور‘ لانچ کیا ہے۔

About The Author