کندھ کوٹ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کا سودا اس ملک کی عوام کو منظور نہیں ہے۔ میں عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاؤں گا۔
سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ میں عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاؤں گا۔ عوام ظالم حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتی ہے۔ اس ظالم عمران خان کا استعفیٰ دینا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف سننے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔ آج کے نئے پاکستان سے تو پرانا پاکستان ہی اچھا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان بتائیں ایک کروڑ نوکریوں کا کیا ہوا ؟
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم خود پر حکومت کا ہر ظلم برداشت کر سکتے ہیں لیکن عوام کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو بغیر جرم کے جیل میں قید کر دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت ہمیں جیلوں میں ڈالنا چاہتی ہے تو ڈال دے لیکن غریب عوام سے دو وقت کی روٹی تو نہ چھینے۔
یہ بھی پڑھیں :نواز شریف موت کے دہانے پر ہیں، نیب چیئرمین بتائيں یہ کیسے ہوا؟بلاول بھٹو
کشمیر کے معاملے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کا سودا اس ملک کی عوام کو منظور نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کشمیر کے لیے کوئی جدوجہد نہیں کی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ