نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چیف جسٹس گلزار احمد ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب واجد درانی پر برہم

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کیس کا مجھے علم نہیں ادارے نے یہ کیس بیرسٹر قاسم کو دیا تھا

کیس کی تیاری کے بغیر آنے پر چیف جسٹس گلزار احمد ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب واجد درانی پر برہم کہا کیس کی تیاری کرنا ادارے کا نہیں آپ کا کام ہے.

سپریم کورٹ میں مکحمہ تعلیم پنجاب بنام محمد یاسین کی بھرتی سے متعلق کیس کے دروان ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کیس کا مجھے علم نہیں ادارے نے یہ کیس بیرسٹر قاسم کو دیا تھا

تاہم ان کی طبیعت خرابی کی وجہ سے پیش ہوا ہوں. چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا پھر آپ عدالت کے سامنے کیا کرنے آئے ہیں.

جو سوال عدالت نے آپ سے پوچھا ہے اس کا جواب دیں. کیس کی تیاری کرنا ڈیپارٹمنٹ کا نہیں آپ کا کام ہے آپ عدالت کے سامنے کیس کے میرٹ پر بات کر رہے ہیں

اور ہم یہاں اپیل سن رہے ہیں. ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا

عدالت سے گزارش ہے وقت دے دیں کیس سے متعلق ڈیپارٹمنٹ سے پوچھ کر بتاؤں گا

جس پر چیف جسٹس بولے وقت نہیں دے سکتے کیس کی تیاری کرنا آپ کا کام تھا.

عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کر دی

About The Author