نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈسکہ الیکشن: انتخابی خلاف ورزیوں کے کم واقعات ہوئے، فافن

فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 43 فیصد ووٹرز نے ضمنی انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کیا

اسلام آباد:

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے متعلق جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انتخابی خلاف ورزیوں کے کم واقعات ہوئے ہیں۔

فافن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فافن عملے نے 193 انتخابی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 91 فیصد پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا جب کہ الیکشن کمیشن نے بھی سیکورٹی کے مؤثر انتظامات کیے تھے۔

فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی عملے کا ووٹرز کے ساتھ تعاوَن کرنے کا رویہ رہا البتہ
دو پولنگ اسٹیشنوں کے باہر سیکیورٹی عملے کا ووٹرز کے ساتھ سخت رویہ دیکھنے میں آیا۔

فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد کے بڑے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے لیکن کورونا سے متعلق جاری کردہ ایس او پیز پر 46 فیصد پولنگ اسٹیشنوں پہ ناقص انتظامات دیکھنے کو ملے۔

رپورٹ کے مطابق تین فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہی نہیں کیا گیا جب کہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی کاپیاں فراہم کی گئیں۔

فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 43 فیصد ووٹرز نے ضمنی انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق حلقے میں 2018 کے انتخابات کے بعد خواتین اور مرد ووٹرز میں اضافہ ہوا ہے۔ا

About The Author