وزیرِ اعظم عمران خان سے چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی اور چئیرمین نادرا عثمان یوسف مبین کی ملاقات ہوئی ہے ۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملک میں ٹیکس نیٹ میں اضافے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی گئی ۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں حکومتی استعداد کاربڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے ۔
عمران خان نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے سے جہاں موجودہ ٹیکس دہندگان پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ کم ہوگا وہاں حکومت کی جانب سے ملک کے دور دراز علاقوں میں تعلیم ،صحت اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی ایک قومی فریضہ ہے تاہم اس کے لئے ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ٹیکس کے نظام کو شفاف بنایا جائے تاکہ ہر محب وطن شہری ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،