دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صبا قمر کے ہونے والے شوہر پر ہراسگی کا الزام

صبا قمر کی ایک خیرخواہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تہلکہ خیز اسٹوری پوسٹ کرکے تنازع کھڑا

سوشل میڈیا پر ان دنوں ہر طرف صبا قمر کی شادی کی چرچے ہورہے ہیں۔

پچھلے دنوں بلاگر عظیم خان نے اداکارہ کو رواں سال شادی کرنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

انڈسٹری کا نیا جوڑا شادی کے اہم فیصلے پر خوشی کو محسوس بھی نہیں کرپایا تھا کہ

صبا قمر کی ایک خیرخواہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تہلکہ خیز اسٹوری پوسٹ کرکے تنازع کھڑا کردیا۔

اجالا لینڈ نامی یوزر نیم سے شیئر کیے جانے والے تفصیلی خط میں عظیم خان پر ہراسگی کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

اجالا نے صبا قمر کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی پسند پر دوبارہ غور کرلینا چاہیے

کیونکہ عظیم خان ماضی میں انہیں اور متعدد لڑکیوں کو ہراساں کرچکے ہیں۔

About The Author