لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے نیب کے نوٹسز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔ جس پر آج ہی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مریم نواز کو 12 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
مریم نواز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے دو تحقیقات میں 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے اور درخواست گزار کو 26 مارچ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے اس لیے عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو 1500 کنال کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے۔
نیب نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لاہور آفس کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے کر سیکورٹی رینجرز کے سپرد کر دی تھی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایت پر نیب نے مریم نواز کو طلب کیا ہے اور مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب شہزاد اکبر کے ماتحت ہے وہ انصاف کا ادارہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی
’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ