پاک بحریہ ،پاکستان کسٹمز اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نےانسداد منشیات کے ایک مشترکہ آپریشن لگ بھگ پونے تین ارب روپے کی ہیروئن پکڑ لی ہے ۔
پاک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیا ن میں کہا گیاہے کہ آپریشن بلوچستان کے علاقے پشوکان کے قریب جیوانی میں کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مشترکہ آپریشن میں القمبر نامی کشتی سے سو کلوگرام سے زائد کرسٹل اور 170کلو گرام سے زائد سنتھیٹک ہیروئن برآمد کی گئی۔
برآمد کی گئی منشیات کی مالیت تقریبا دوارب چوہتر کروڑ روپے سے زائد ہے. برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
آپریشن کے دوران مذکورہ کشتی کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،