کراچی : شہر قائد میں گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط ہونے لگی۔ کراچی میں گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں ایک سو ساٹھ ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں ناقابل ضمانت کی دفعہ شامل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
گٹکا مافیا کے خلاف قانون حرکت میں آگیا۔ ناقابل ضمانت دفعہ نے گٹکا استعمال کرنے والوں کو مشکل میں ڈال دیا ۔ کراچی کے چار اضلاع میں ایک ہفتے کے دوران گٹکا فروخت کرنے والے 160 سے زائد ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کرد گئیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے 80 ملزموں اور ضلع ویسٹ کی عدالتوں نے 50 ملزموں کی ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔
سٹی کورٹ میں ضلع وسطی اور جنوبی سے گرفتار 15،15 ملزموں کی درخواستیں بھی رد کردی گئیں۔عدالتوں نے فیصلے میں کہا کہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں ہیں۔
خطرناک اشیا فروخت کرنے والوں کو 10 سے 14 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔گٹکا اور ماوا فروخت کرنے پر گرفتار ملزموں کے خلاف درج مقدمات میں ناقابل ضمانت دفعہ 337-J کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں دفعہ 337-J کا اضافہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،