مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں ایک سو ساٹھ ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے   80 ملزموں  اور ضلع ویسٹ کی عدالتوں نے  50 ملزموں کی ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔

کراچی : شہر قائد میں گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کی گرفت  مضبوط ہونے لگی۔ کراچی میں گٹکا  مافیا  کے خلاف  مقدمات میں  ایک سو ساٹھ ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں ناقابل ضمانت کی دفعہ شامل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

گٹکا مافیا کے خلاف قانون  حرکت میں آگیا۔ ناقابل ضمانت دفعہ نے گٹکا استعمال کرنے والوں کو مشکل میں ڈال دیا ۔ کراچی کے چار اضلاع میں ایک ہفتے کے دوران گٹکا فروخت کرنے والے 160  سے زائد ملزموں کی درخواست  ضمانت  مسترد کرد گئیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے   80 ملزموں  اور ضلع ویسٹ کی عدالتوں نے  50 ملزموں کی ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔

سٹی کورٹ میں  ضلع وسطی اور جنوبی  سے گرفتار  15،15 ملزموں کی درخواستیں بھی رد کردی گئیں۔عدالتوں  نے  فیصلے میں کہا کہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں ہیں۔

خطرناک اشیا فروخت کرنے والوں کو 10 سے 14 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔گٹکا اور  ماوا فروخت  کرنے پر گرفتار ملزموں کے خلاف درج مقدمات میں ناقابل ضمانت دفعہ 337-J کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں دفعہ 337-J کا اضافہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

%d bloggers like this: