گلگت بلتستان میں پندرہ نومبر کو عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے ۔
استور کے حلقوں 13 اور 14 میں بھی انتخابی دنگل کےلئے میدان سج گیا ہے ۔۔۔۔
جی بی ایل اے 14 استور حلقہ 2 ضلعی ہیڈکوارٹر استور کی سیٹ سب سے اہم سیٹ سمجھی جاتی ہے ۔
یہاں سے پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میدان میں ہیں ۔
پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر مظفر علی، ن لیگ کے رانا محمد فاروق اور تحریک انصاف کے شمس الحق لون اسمبلی میں پہنچنے کے لیے یہاں سے قسمت آزمائی کریں گے ۔
یہاں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 29023 جبکہ پولینگ اسٹیشن 52 ہیں ۔
جی بی ایل اے 13 استور حلقہ ایک میں گدائی اتحاد پینل کے آزاد امیدوار ڈاکٹر عباس مظبوط ترین امیدوار ہیں ۔
ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے عبدالحمید اور تحریک انصاف کے خالد خورشید ہیں ۔
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 33378 ہے ۔ کل اسٹیشن 54 ہیں ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،