نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب اور وفاقی حکومت کسانوں پر رحم کریں ،جام ایم ڈی گانگا

دھان کے کاشتکاروں کو اس وقت دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے

رحیم یار خان

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ضلعی صدر ملک اللہ نوازمانک ، نائب صدر سردار گاگن خان رند،ضلعی جنرل سیکرٹری جام فضل احمد گانگا،کسان بچاؤ تحریک کے رہنماؤں جام احمد ستار لاڑ،

جام راشد علی ولانہ، سردار عمران عباسی، سیٹھ محمد سلیم، کسان اتحادیوتھ ونگ کے رہنما راشد مجنوں گانگا، جام ساجد خورشید، مہر دھنی بخش خان، مہر اللہ ڈینو ناصر، جام محمد اسماعیل گھلیجہ نے کہا ہے کہ

شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ ترمیمی آرڈیننس2020ء کی منسوخی کا مطالبہ کرنے والے کسان نہیں شوگر مافیا کے ایجنٹ ہو سکتے ہیں.شوگر ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کسانوں کے تحفظ کی ضمانت کی ہے.

یہ حکومت کا اچھا فیصلہ ہے. کسان کسی ایسے کرایے پر کیے جانے والے احتجاج کا حصہ ہرگز نہ بنیں.

جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کسانوں پر رحم کریں. سندھ حکومت کو گندم کا ریٹ2000روپے من سے کم کرنے پر مجبور کرنے کی بجائے خود گندم کا ریٹ 2000روپے من کرکے کسانوں کو حق دیں.

ملک اللہ نواز مانک نے کہا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کا گنے کے کاشتکاروں کو پرمٹ ایشو کرکے 10نومبر سے کرشنگ کا آغاز کرنے کا عمل مثبت سوچ ہے.

کسان شوگر ملوں کو گنا سپلائی شروع کر دیں اور گنے کے ریٹ میں اضافے کی جدوجہد بھی جاری رکھیں.

سردار گاگن خان رند نے کہا کہ دھان اور کپاس کی فصل کو بھی سپورٹ پرائس لسٹ میں شامل کیا جائے.

فصلات کے توازن اور کسانوں کے تحفظ کے لیے یہ ازحد ضروری ہے. راشد مجنوں گانگا نے کہا کہ حکومت ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے ذریعے فوری طور پر دھان کی خریداری کا عمل شروع کرکے گرتی ہوئی قیمتوں میں استحکام پیدا کرے.

دھان کے کاشتکاروں کو اس وقت دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے.جام ساجد خورشید اور اسماعیل گھلیجہ نے کہا کہ

شوگرملز ایسوسی ایشن کا لاہور ہائی کورٹ سے شوگر ملوں کو مقررہ وقت پر نہ چلانے کے لیے سٹے آرڈر لینا اپنے ماضی کے استحصالی حربوں اور لوٹ مار کو جاری رکھنے کی کوشش ہے.

ہم امید کرتے ہیں کہ عدالت عالیہ کسی کو محنت کش کسانوں کا خون چوسنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی.

شوگر ملوں کو قانون کے مطابق بروقت چلانے کے احکامات صادر کرکے کسانوں کو لوٹ مار اور مہنگی چینی خریدنے پر مجبور عوام کو مزید پسنے سے بچائے گی.

About The Author